گنجا پن صرف اس چیز کو سونگھنے سے بھی ختم ہوسکتا ہے ، جانیں وہ کونسی چیز ہے جو آپ کو گنج پن کے مہنگے علاج سے بچا سکتی ہے
سر پر بال ہونا بھی بڑی نعمت ہے چاہے کم ہی کیوں نہ ہو، لیکن بال نظر آنے چاہیئیں، مگر جب سر پر بال نہ ہوں یا گنجا پنا آ جائے تو محفل میں جاتے ہوئے بھی شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ ایسی ہی شرمندگی سے اگر آپ بھی بچنا چاہتے ہیں تو ایک ایسی تحقیق جان لیں جس کو سن کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی اور یقیناً ہر دوسرا مرد اس کو ضرور آزمائے گا یہ ہے ہی اتنا آسان۔
برطانوی ماہر ڈاکٹر رالف پاس کی تحقیق کے مطابق:
'' مردوں کے بالوں کے فولیکلز بہت سخت ہوتے ہیں ، جو اگر کمزور پڑ جائیں تو ان کے بالوں میں کمزوری گنجے پن کی وجہ بنتی ہے، لیکن اگر اس کا مناسب وقت پر علاج کرلیا جائے تو یہ کسی حد تک کنٹرول ہوسکتی ہے۔ دواؤں کے ساتھ اگر مرد حضرات خواتین کے پرفیومز کو سونگھ لیں تو اس سے بھی ان کی یہ کمزوری دور ہوسکتی ہے۔ چونکہ خؤاتین کے پرفیومز میں ایسے فولیکل انزائمز پائے جاتے ہیں جو بظاہر تو خوشبو کو دیر پا رکھنے میں مفید ہیں مگر اگر اس کو مرد سونگھ لیں تو اس سے ان کی ناک کے ذریعے ہیئر ہارمونز متحرک ہوتے ہیں اور یوں گنجے پن میں یہ بھی ایک مفید ٹانک ہے''۔
ڈاکٹر رالف اپنی تحقیق میں مزید لکھتے ہیں:
'' اگر آپ صندل سے بنی خوشبوؤں اور اس کے پاؤڈر کو بالوں میں لگائیں تو یہ بھی ایک مفید ٹپ ہے بالوں کو بڑھانے کے لئے''۔
تو اب دیر کس بات کی آپ لوگ بھی پرفیوم سونگھتے جائیں اور بال اگاتے جائیں۔