ایک بد دعا نے بستی ہی الٹ کر رکھ دی ۔۔۔ یہ جگہ پاکستان میں کہاں واقع ہے؟ جانیں اس سے متعلق حیرت انگیز معلومات

image

دنیا میں ایسی بہت سی پر اسرار جگہیں موجود ہیں جن کے بارے میں ہر کسی کو علم نہیں ہے اور پھر اگر ہم صوبہ سندھ کے حوالے سے بات کریں تو یہاں موجود ان جگہوں کے بارے میں صرف مقامی لوگ ہی جانتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں سندھ میں موجود '' اُلٹی بستی '' کے بارے میں جس کا آپ کو شاید ہی معلوم ہوگا۔

یہ بستی کراچی سے ساڑھے تین گھنٹے دور ہے۔ لعل شہباز قلندر کے مزار سے آگے نکل کر روڈ کی جانب مٹی کے ٹیلوں سے بنے چھوٹے چھوٹے پہاڑ ہیں مگر ان ٹیلوں کے پاس جاکر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ" الٹی بستی "یعنی سیہون کا قلعہ ہے- جس کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں عرصہ دراز قبل ایک جہاں آباد تھا، شاید کسی کا محل تھا جہاں چھوٹے چھوٹے کمروں کی شبیہہ بھی ملتی ہے اور بڑے درباروں کی بھی۔

الٹی بستی کے رہنے والوں کے مطابق تاریخ میں ایسا بتایا جاتا ہے کہ لعل شہباز قلندر کے خادم خاص بودلہ بہارکو اس بستی کے حاکم نےقتل کر دیا تھا جس کہ وجہ یہ تھی کہ حاکم بہت ظالم تھا اور وہ سب کو اپنا غلام سمجھتا تھا۔ حاکم شہباز قلندر کو پسند نہ کرتا تھا اور اس کا خادم ہر وقت لعل شہباز کے ساتھ رہتا تھا جس کی وجہ سے حاکم نے بودلہ بہادر کو قتل کردیا تھا۔ جس پر شہباز قلندر نے اس بستی کے حاکم کی حکومت کو بد دُعا تھی اور اس وجہ سے یہ بستی الٹ گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US