کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسا وقت ہے جس میں عمرہ کرنا رسولؐ کے ہمراہ حج کرنے کے برابر ہے؟

image

بلاشبہ سرور کائنات حضرت محمدﷺ کی طرز زندگی تمام عالم اسلام بلکہ تمام انسانوں کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ رسولؐ کے احکامات پر عمل کرنا کرنا ہم سب پر لازم ہے، اور اسی کی بنیاد پر دنیا اور آخرت میں ہمیں کامیابی نصیب ہوگی۔

عمرہ ادائیگی کی اہمیت و فضیلت سے تمام لوگ واقفیت رکھتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسا وقت ہے جس میں عمرہ کرنا رسولؐ کے ہمراہ حج کرنے کے برابر ہے؟

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ: " اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری عورت سے پوچھا کہ تمہارے لیے ہمارے ساتھ حج کرنے پر کیا رکاوٹ ہے؟ اس نے جواب دیا کہ ہمارے پاس صرف دو اونٹ ہیں، ایک پر میرا بیٹا اور اس کے والد حج کرنے چلے گئے اور دوسرا ہمارے لیے چھوڑ دیا تاکہ ہم اس سے کھیتی کو سیراب کرنے کا کام لیں، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جب ماہ رمضان آئے تو اس میں عمرہ کر لینا، کیوںکہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کرنے کے برابر ہے۔ اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US