سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی انتقال کرگئے۔
میر ظفر اللہ جمالی دل کے عارضے میں مبتلا اور کچھ روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
وہ گزشتہ تین روز سے وینٹی لیٹر پر موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔
صدر مملکت عارف علوی نے بتایا تھا کہ اُن کی ظفر اللہ خان جمالی کے صاحبزادے سے بات ہوئی جس نے تصدیق کی کہ والد ابھی حیات ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔