کراچی: گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق 6 افراد زخمی، عمارت زمیں بوس ہوگئی

image

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں سلنڈر دھماکہ، دو منزلہ عمارت گر گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق 6 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے گیس کی بندش کے دوران غلطی سے چولہا کھلا رہ گیا تاہم گیس کی بحالی کے بعد گھر میں گیس بھر گئی، مزکورہ گھر کے سرپرست نے صبح کے وقت سگریٹ جلائی تو زور دار دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک معصوم جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تاہم 4 بچوں سمیت 6 افراد کو ریسکیو بھی کرلیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمی ہونے والوں کو ریسکیو کر کے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثہ پیش آنے کے بعد نیو کراچی دعا چوک کے علاقہ مکین سوئی گیس کمپنی کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے، تاہم پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آسکیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US