شادی ایسا رشتہ ہے جس میں دونوں میاں بیوی کے درمیان پیار، محبت اور رواداری کا رشتہ دیگر تمام رشتوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ ہر مذہب اور ثقافت کے اعتبار سے بیوی کو دیکھنے کا حق صرف شوہر کا ہوتا ہے لیکن ایک ایسے شخص کی عجیب و غریب کہانی بھی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس نے شادی کے کئی سال کے بعد بھی بیوی کی شکل نہیں دیکھی۔
سوشل میڈیا پر ایک بُزرگ شخص کے انٹرویو کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ: '' میری شادی کو 47 سال ہوگئے ہیں، میرے 10 بچے ہیں مگر میں نے آج تک اپنی بیوی کی شکل نہیں دیکھی۔''
یہ سُن کر آپ کو بھی حیرت ہو رہی ہوگی کہ ایسا کیسے ممکن ہے۔؟ مگر سعودی عرب کے کچھ کچے کے علاقوں اور گاؤں دیہات میں ایسی پُرانی رسومات آج بھی پائی جاتی ہیں جہاں عورت کا پردہ اس کے لئے سب کچھ ہوتا ہے یہاں تک کہ عورتیں اپنا چہرہ بھی کسی کے سامنے نہیں دکھاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس شخص کی بیوی نے اج تک اس کو اپنا چہرہ نہ دکھایا۔
سعودی عرب اور یمن کے کچھ خطوں خصوصاً معرب کے علاقوں میں خواتین کا چہرہ اپنے خاوند اور بھائیوں سے بھی چھپانے کا رواج ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صرف یہ بُزرگ شخص ہی نہیں بلکہ ان جیسے لاکھوں مردوں نے اپنی بیویوں کے چہرے کبھی نہیں دیکھے۔