لڑکے نے ہاتھوں پر مہندی کا ڈیزائن لگا لیا ۔۔۔ کیا اب یہ بھی لڑکیوں کے فیشن کریں گے، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

image

مہندی لگے ہاتھ اور اس کی میٹھی سی خوشبو تو سب کو پسند ہوتی ہے۔ کوئی بھی تہوار ہو یا تقریب لڑکیاں مہندی لگائے بغیر نہیں گھر سے نہیں نکلتی ہیں۔

مگر۔۔ بدلتے دور کے بدلتے انداز ۔۔ اب لڑکیاں ہی نہیں بلکہ لڑکے بھی ہاتھوں میں مہندی لگاتے ہیں۔ یہ بات سُن کر آپ کو شاید عجیب لگ رہا ہو مگر درحقیقت گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے نے اپنے ہاتھوں میں مہندی لگائی ہوئی ہے۔

اس تصویر پر لوگوں نے مختلف قسم کے کمٹس بھی کیئے۔ کسی نے کہا کہ لپ سٹک، چوڑیاں اور ساڑی بھی پہن لو۔ تو کسی نے کہا کہ لوگ ہر دوسرے پر کمنٹ کرتے ہیں کسی کو تو چھوڑ دو۔

کسی نے کہا پہلے لڑکیوں کو کہتے تھے کہ اللہ ہاتھ پیلے کروا دے، اب لڑکوں کو بھی کہیں گے۔ کسی نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے۔

بہرحال اب مہندی آرٹسٹ بھی مرد حضرات ہیں اور وہ بھی بہت نفیس اور خوبصورت قسم کی مہندی لگاتے ہیں۔

فیشن کی دوڑ میں کوئی کسی سے پیچھے نہیں ہے، اب لڑکے مہندی بھی لگا رہے ہیں اور نیل پالش بھی لگا رہے ہیں۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ لڑکوں کو مہندی لگانی چاہیئے یا نہیں۔۔ ہماری ویب کے فیس بُک کمنٹ سیکشن میں ہمیں ضررو بتائیے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US