کورونا مزید تیزی سے پھیلنے لگا، ملک میں ایک دن میں 89 افراد جاں بحق

image

پاکستان بھر میں کورونا سے اموات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 2 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، 89 افراد جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر 33 ہزار 610 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 885 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں، تاہم پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد عالمی وبا سے پاکستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 218 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کو ایک بار شکست دینے کے بعد اس عالمی وبا نے دوسری بار سر اُٹھایا ہے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US