گھر کے دروازے پر ’’بھوت‘‘ ۔۔۔ نوجوان الٹے پاؤں بھاگ نکلا، تصویر دیکھیں

image

آپ جب اکثر گھر پر اکیلے ہوتے ہیں تو کبھی کبھار اپنے ساتھ کسی کی موجودگی بھی محسوس کرتے ہوں گے یا پھر کسی دوسرے کمرے میں سایہ دکھنے یا چیزیں ہلنے کی آواز سے بھی آپ کی جان ہلق تک آجاتی ہے۔

گزشتہ چند دنون سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، گھر میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ اس کے کچن سے عجیب سی آواز آرہی تھیں اسی اثنا اس نے ایک خوفناک شکل دیکھ لی جسے دیکھ کر اس نے وہاں سے بھاگنے میں ہی بھلائی سمجھی۔

مذکورہ شخص کے مطابق دروازے کے پیچھے چھپی ہوئی ایک عجیب سی شخص کو دیکھ کر وہ حیرت زدہ رہ گیا اور اسے وہاں رہتے ہوئے اپنی زندگی مشکل میں دکھائی دی اور فلیٹ سے باہر بھاگا۔

مذکورہ تصویر پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اور اب دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسے بڑے پیمانے پر شئیر کیا جارہا ہے جس دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہورہے ہیں اس کیپشن کے ساتھ میرے باورچی خانے سے نلکوں اور شور کی آوازوں کے بعد میں نے تصویر کھینچی اور اسے دیکھا۔

مذکورہ شخص نے لکھا کہ وہ فلیٹ میں تین دوستوں کے ہمراہ موجود تھا لیکن جب تصویر کھینچی گئی تو وہ گھر میں اکیلا تھا اور باورچی خانے میں عجیب و غریب آہٹ سنائی دے رہی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کسی نے مذاق کیا ہے یہ یا اس شخص نے تصویر اچھی طرح سے ایڈٹ کی ہے تاکہ سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US