کراچی ائیر پورٹ رن وے کے قریب حدِ نگاہ صرف ایک کلو میٹر تک، درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ کے قریب حدِ نگاہ صرف ایک کلو میٹر ہے، شہرِ قائد میں روز بہ روز دھند میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم شہرِ قائد کا درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران رات میں موسم مزید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح سویرے کے اوقات میں کہر اور دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے ہواؤں کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔