لاہور سمیت کئی شہروں میں رِم جِھم، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

image

لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ، سردی مزید بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اور صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں میں ابرِ رحمت برسنے لگی، بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب سمیت خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی تھی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ شہرِ قائد میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US