ایک دوسرے کا خیال رکھنے والے لوگ بہت کم ملتے ہیں کیونکہ زیادہ تر لوگ اپنے مقصد اور فائدے کی خاطر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن اس میں وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ پتہ نہیں وہ کس کا حق مار رہے ہیں۔
کوئی بھی شخص اپنی مرضی سے غریب نہیں ہوتا پیسہ ہر کسی کو اچھا لگتا ہے مگر وہ لوگ جو اپنی دولت کا غرور کرتے ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ اپنے اطراف کے لوگوں کا بھی خیال رکھیں۔ پیٹ کی خاطر انسان سب کچھ کرتا ہے اور اگر پیٹ ہی بھوکا رہ جائے تو زندگی مذید مشکل ہو جاتی ہے۔
کوئی غریب ہو یا آپ کا کوئی ملازم، سڑک پر بھیک مانگتا ہوا ہو یا محنت مزدوری سے گھر کا خرچہ چلانے والا کوئی شخص ہر کسی کا خیال رکھیں۔ کھانا پھینکنے یا ضائع کرنے سے قبل ایسے لوگوں کو یاد رکھیں جو اس کے حقیقی حقدار ہیں۔
ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک ملازم مالک کا بچا ہوا کھانا کھا کر اپنی بھوک کو مٹاتا ہے اور جس دن کھانا نہ بچے وہ بھوکا رہ جاتا ہے۔ مالک نے جب یہ منظر دیکھا تو اس کے پاؤں تلے زمین نکل گئی اور اگلے روز وہ اپنا پورا کھانا بغیر کھائے ملازم کو دے دیتا ہے جس کو دیکھ کر ملازم کی آنکھ نم ہو جاتی ہے۔ یہ ہوتا ہے احساس۔۔
بے شک یہ ایک اشتہار ہے لیکن اس کا مطلب، اس کا مقصد اتنا طاقتور اور انسانیت سے بھرپور ہے جس کو اگر لوگ سمجھ لیں تو ہمارے ملک میں کوئی غریب بھوکا نہ سوئے۔ آج کل ویسے بھی شادیوں کا سیزن ہے، کتنا ہی کھانا روزانہ شادی حال میں بچتا ہے جسے پھنیک دیا جاتا ہے۔۔ بجائے پھینکنے کے اس کھانے کو ان ضرورتمندوں تک پہنچا دیں جو آپ سے زیادہ اس کھانے کے حقدار ہیں۔ محبتیں ، دکھ درد بانٹیں یہی زندگی ہے۔