ہمارے یہاں خواتین گھروں میں ہر چیز سنبھال کر رکھتی ہیں۔ چاہے وہ چیز استعمال میں آئے یا نہ آئے۔ لیکن پُرانی چیزوں سے گھر بھرا رہتا ہے ۔ جس پر گھر کے دیگر افراد اور خصوصاً بچے اعتراض کرتے ہیں کہ یہ کیا آپ لوگ پُرانی چیزیں گھر میں رکھ کر کچرا جمع کر رہے ہیں۔ مگر ہم آپ کو بتا دیں کہ کچھ پُرانی چیزیں محض کچرا نہیں ہوتیں۔ ان کی بھی بہت ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ یہ تمام چیزیں آپ کو پیسے کمانے کا ایک نیا موقع فراہم کرتی ہیں مگر کیسے ۔۔۔۔ ؟
٭ پُرانی کتابیں:
پُرانی کتابیں اکثر لوگ گھروں میں جمع کرکے رکھتے ہیں اور یہ مطالعے میں آپ کی مدد بھی کرتی ہیں۔ مگر کچھ ایسی کتابیں بھی ہوتی ہیں جن کو گھر میں رکھنے کی یا تو جگہ نہیں ہوتی یا پھر وہ اب آپ کے کسی کام کی نہیں ہیں۔ تو جناب۔۔۔ ان کتابوں کو پُرانے کتب خانوں میں جا کر بیچ دیں۔۔ کیونکہ اس کے اصل حقدار بھی وہیں ہیں اور وہاں سے مذید کوئی دوسرا بھی حاصل کرسکتا ہے۔ پیسے بھی مل گئے اور بھلائی بھی ہوگئی تو چلیں آج اس ٹپ کو بھی استعمال کر لیں۔
٭ پُرانے برتن:
پُرانے تانبے، پیتل اور چاندی کے برتنوں کو ہر گز اولڈ فیشن نہ سمجھیں کیونکہ آپ جب ان کو بیچنے کے لئے بازار کا رُخ کریں گے تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ کتنے پیسوں میں بکتے ہیں۔ اگر خریدار ایماندار مل گیا تو ان برتنوں سے آپ اچھی رقم کما سکتے ہیں۔
٭ پُرانے کپڑے:
پہلے کے کپڑوں کی بات ہی کچھ اور ہوتی تھی وہ اتنے اچھے اور معیاری بھی ہوتے تھے اور مناسب قیمت میں مل بھی جاتے تھے۔ اب گھر میں پُرانے کپڑے ہیں تو ان کو بھی کسی خریدار کو بیچ دیں۔ یہ بھی آپ کو کچھ قیمت تو ضرور ادا کر دیں گے۔
٭ پُرانے فرنیچر:
پُرانے فرنیچر آج بھی مارکیٹ میں اچھے پیسوں میں خرید و فروخت ہوتے ہیں کیونکہ پہلے معیاری لکڑی کا استعمال زیادہ ہوتا تھا جو کہ اب بہت کم ہو گیا ہے۔ لیکن آپ ان کو بھی بیچ کر اچھی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔
٭ پُرانے کیمرے:
یہ بات سُن کر آپ کو حیرت ہوگی کہ پُرانے کیمرے بیشک اب کے دور کے نئے کیمروں کی طرح بہترین میگا پکسلٹ نہیں ہیں مگر ان کی اہمیت آج بھی اتنی ہی زیادہ ہے کیونکہ ان میں لگا ہوا مشینری سامان بہت زیادہ طاقتور اور اچھا ریفلکیکسوو سمجھا جاتا ہے۔ اب سے پُرانی چیزیں نو مور۔۔۔ کمائیں ان سے بھی پیسے۔