لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا

image

لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی لاہور نے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سی ٹی ڈی نے بر وقت کاروائی کر کے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، لاہور سی ٹی ڈی نے شاہدرہ سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے شہرت رکھنے والے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے لاہور سول سول سیکرٹریٹ کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، افغان کرنسی، موبائل فون، حساس مقامات کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے آفیسر نے جلال آباد میں ملاقات کے دوران فنڈنگ کی تھی جبکہ یہ دہشت گرد 2 ماہ پہلے افغانستان سے پاکستان آئے تھے۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US