اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک عروج پر، پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر باہمی مشاورت کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے تمام ایم این ایز، سینیٹرز اور رکن سندھ اسمبلی کو پارٹی قیادت کی جانب سے استعفے دینے کا حکم مل گیا ہے، ذرائع کا دعوی ہے کہ تمام ارکان اسپیکر کے نام استعفے لکھ کر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو جمع کرائیں گے، فیصلہ سی ای سی ممبران سمیت شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی اراکین استعفوں کے معاملے پر اختلافِ رائے کا اظہار کرتے ہوئے استعفے کے فیصلے پر تقسیم ہو گئے تھے۔
دوسری جانب بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی سی سے گفتگو میں آئينی و قانونی نکات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، اپوزيشن کے استعفے دینے کے بيانات سياسی چال ہے۔