وفاقی کابینہ کے اہم عہدوں پر تبدیلیاں، نئے وفاقی وزیر داخلہ کون؟

image

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں، شیخ رشید کو خاص ٹاسک دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے شیخ رشید احمد سمیت دیگر وزرا کے عہدوں کو تبدیل کر دیا ہے، شیخ رشید کو احمد کو اہم ترین عہدہ دیتے ہوئے انھیں وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان دے دیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر انسداد منشیات، اعظم سواتی کو شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے اور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا اہم عہدہ دے دیا ہے۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تجربے کی بنیاد پر شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنایا تھا البتہ شیخ رشید اس پر رضامند نہیں تھے، تاہم شیخ رشید نے وزیرِ اعظم عمران خان سے وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا تھا چنانچہ وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کا ٹاسک دے کر وفاقی وزیرِ داخلہ مقرر کر دیا ہے۔

اس حوالے سے س حوالے سے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اُتریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US