4 منزلہ قبرستان کراچی کے کس علاقے میں واقع ہے اور یہ کیوں بنایا گیا ہے؟

image

اونچی عمارتیں آپ سب نے دیکھی ہوں گی مگر 4 منزلہ قبرستان شاید ہی آپ نے کہیں دیکھا یا سُنا ہو کیونکہ قبر تو زمین پر ہی کھودی جاتی ہے۔ یہ بات سننے میں بھی عجیب لگ رہی ہوگی کہ 4 منزلہ قبرستان بھی ہے ؟

جی ہاں! کراچی میں قومی شاہراہ پرٹھٹہ کی طرف سفر جائیں تو حب سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ''بھوانی کا قبرستان'' موجود ہے جس کا پُرانا نام '' بلوچ قبرستان '' بھی ہے۔ قبرستان کے قریب ایک سائن بورڈ لگا ہوا ہے۔ جس پر 17th Century Tombs of Baloch Tribes لکھا ہوا ہے۔

یہ تقریباً سات سوسال پُرانا ہے جو.100 ایکڑ اراضی پر محیطہ ہے۔ اس میں سے 8900 سے زائد کچی اور پکی قبریں آج بھی موجود ہیں ۔ چونکہ اس کا نام '' بلوچ قبرستان'' ہے اسی لئے یہ بلوچ تہذہب سے مماثلت رکھتا ہے۔

یہاں قدیم بلوچ گھرانوں کی 18 فٹ اونچی قبریں دور سے ہی نظر آتی ہیں ۔3 سے 4منزلہ یہ قبریں قدیم بلوچی تہذیب کو ظاہر کرتی ہیں۔ اور یہاں صرف بلوچ کلمتی قبیلے کے سرداروں، امرء اورملازم ہی دفن ہیں۔ جن کی قبریں جیومیٹریکل اہراموں کی طرز پربنائی گئی ہیں۔

یہاں خواتین کی قبروں پر زیورات اور بچوں کی قبروں پر جھولوں کی شبیہہ بنائی گئی ہے۔ سرداروں کی قبر پر تاج اور ملازموں کی قبروں پر ہتھیاروں کے نمونے ہیں۔

ہر قبر پر مرنے والے شخص کا نام عربی رسم الخط میں لکھا گیا ہے جبکہ بعض قبروں پر قرآنی آیات تحریر ہیں۔ اور کچھ قبریں تو ایسی بھی ہیں جن پر گھوڑے، مچھلیاں، اونٹ، ترکش اور مختلف جانوروں کے نقش بنے ہوئے ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ 4 منزلہ کیوں بنائی گئی تھیں ؟

ان قبروں میں چونکہ کلمتی تہذیب کے بڑے سرداروں اور ان کے گھر والے دفن ہیں۔ ان کے یہاں یہ رواج تھا کہ ہر سردار، ملکہ اور وزیروں کو چار ملازم دیئے جاتے تھے۔ اور وہ ہمیشہ کےلئے ان کے ساتھ مختص ہو جاتے تھے۔ اس قبیلے کے سربراہ '' کلمتی مہاراجہ '' کے نام سے جانے جاتے تھے ان کے حکم کے مطابق مرنے والے سردار ، ملکہ یا وزیر کی قبر کو 4 منزلہ بنایا جاتا تھا جس کے سب سے اوپر حاکم اور نیچے اس کے ملازموں کو دفن کیا جاتا تھا۔

ان کے یہاں ملازموں کو عزت بخشی جاتی تھی۔ اور قبروں پر نشانات بھی اسی لئے بنائے گئے تا کہ دور سے پہچان ہو سکے۔ البتہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ معدوم ہو کر رہ گئے اور منزلیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US