اقرار الحسن پر حملہ کرنے والے ملزمان کون تھے؟ گرفتار کرلیا گیا

image

پنجاب پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اینکر پرسن اقرار الحسن پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز معروف ٹی وی میزبان اور تحقیقاتی صحافی اقرار الحسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

ایس پی صاعد عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزت اللہ، انسان اللہ، سمیع اللہ، عبدالستار، ثناء اللہ، احسان اللہ اور ادبار گل شامل ہیں۔ ساتوں ملزمان سے کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس لاہور نے اقرار الحسن پر حملہ کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے, قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

معروف صحافی اقرار الحسن پر فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے بلاک کے میں پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش آیا تھا۔

ایس پی کینٹ سعد عزیز کے مطابق سی سی پی او لاہور نے اقرار الحسن پر حملے کا نوٹس لیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ بعد ازاں اینکر پرسن پر حملے میں ملوث تین مزید ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 7 ہوگئی۔

اینکر پرسن اقرار الحسن نے اس بارے میں بتایا کہ حملہ آور ملزمان کی ہوائی فائرنگ کے بارے میں ڈی ایچ اے کا سکیورٹی اسٹاف اور پولیس اپنے اپنے کنٹرول رومز کو پہلے ہی اطلاع دے چکے تھے۔ ریکارڈنگ پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔ حملہ آوروں کے خلاف فائرنگ اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US