سفر میں ہوں یا آفس میں ، گاڑی چلا رہے ہوں یا کسی محفل میں بیٹھے ہوں، اب زیادہ تر لوگوں کے کانوں میں ہینڈ فری ضرور لگی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ کوئی اپنے کام کے لئے تو کوئی اس لئے بھی استعمال کرلیتا ہے کہ اس کو کسی کی بات نہ سنی پڑے، کان میں ہینڈ فری لگائو لوگوں کی باتیں اگنور کرو ۔۔ ہے نا ۔۔ کہیں آپ بھی اسی لیئے تو استعمال نہیں کرتے ۔۔ چلیں بہر حال یہ تو مزاق کی بات تھی۔ مگر بات یہ ہے کہ اس طرح روزانہ کے استعمال سے ہینڈ فری پر دھول مٹی جم جاتی ہے اور وہ کالے ہونے لگتے ہیں۔
کوئی دوسرا دیکھ کر یہی سوچتا ہے کہ پتہ نہیں کتنے پرانے ہینڈ فری ہوگئے ہیں۔ آج جانیں ان کو صرف 2 منٹ میں صاف کرنے کے 2 ایسے طریقے جو آپ کے پُرانے سے پُرانے ہینڈ فری کو بھی صاف ستھرا کردیں گے۔
ٹپ : ۱
ٹوتھ پیسٹ سے صاف کرنے کا طریقہ:
ٹوتھ پیسٹ کو انگلی میں لیں اور ہینڈ فری کے اوپر اچھی طرح رگڑ کر لگائیں اور کچھ دیر تک رگڑتی رہیں۔ پھر تھوڑا سا پانی ہاتھ پر ڈالیں اور ایک مرتبہ پھر ہینڈ فری کو رگڑ لیں۔ پھر صاف کپڑا ان پر پھیر لیں۔ لیجیئے ہوگئے صاف آپ کے ہینڈ فری اب جیسے چاہیں استعمال کرلیں۔
ٹپ : ۲
ٹھنڈے پانی سے صاف کرنے کا طریقہ:
ٹھنڈے پانی سے صاف کرنے کا طریقہ اور بھی آسان ہے، بس ایک پیالے میں ٹھنڈا پانی ڈالیں یا پھر صرف ایک آئس کیوب ڈالیں اور اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور اپنے ہینڈ فری اس میں 2 منٹ کے لئے بھگو دیں ۔ اب ان کو نکال کر صاف کپڑے سے صاف کر لیں۔ ہوگئے صاف گندے ہینڈ فری ۔۔