بحری ڈاکو کی آنکھ پر یہ کالی پٹی کس وجہ سے بندھی ہوتی ہے؟

image

آپ نے آکثر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلموں میں دیکھا ہوگا کہ سمندر میں بحری جہاز جارہا ہوتا ہے اور اس میں بحری قزاقوں کے سربراہ کی ایک آنکھ پر پٹی ہوتی ہے، تو کیا کبھی آپ نے جانا ہے کہ بحری ڈاکو اپنی آنکھ پر سیاہ پٹی کیوں باندھتا ہے؟

آئیں اس کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

بحری قزاق کی آنکھ پر بندھی ہوئی پٹی کسی تاریخ سے زیادہ مقبول فلمی تصویر ہے۔ بہرال ایک مشہور نطریہ یہ موجود ہے کہ بحری سفر کرنے والوں میں آنکھ پر پٹی باندھنا ایک عام سی بات ہے ، اس کی وجہ سے ان کی آنکھ مسلسل اندھیرے سے شناسا ہوجاتی ہے۔ یہ اس وقت کام آتی تھی جب کسی کو عرشے کے نیچے جاکر اندھیرے میں دیکھنا ہوتا ہے۔

اس کی وجہ سے وہ فوری طور پر اندھیرے میں دیکھ سکتے تھے۔ عام طور پر اندھیرے میں دیکھنے کے لئے آنکھ کو مطابقت اختیار کرنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ یہ بات قابل قبول اس لئے بھی لگتی ہے کیونکہ عام طور پر آنکھ کو اندھیرے میں دیکھنے کے لئے مکمل طور پر 25 منٹ لگتے ہیں۔ لیکن یہ چیز لڑائی میں زیادہ مفید نہیں ہوتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US