ڈرائیونگ کرتے ہوئے کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟ جانیں خاص معلومات

image

پوری دنیا عالمی وبا سے لڑنے کے لئے مختلف طریقوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتی نظر آتی ہے، تاہم گاڑی چلاتے ہوئے کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے یہ جاننا بھی بہت اہم ہے۔

عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق ماہرینِ صحت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئر کنڈیشن والی بند جگہوں کا رُخ نہ کریں، اور ہر ایسی جگہ پر جانے سے گریز کریں جو کہ بند ہو اور ایئر کنڈیشن لگا ہو یعنی تازہ ہوا کا کوئی گزر نہ ہو۔

اب ماہرینِ صحت نے کچھ حیران کن انکاشافات کئے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر کار میں کورونا وائرس کا کوئی متاثرہ شخص بیٹھا ہو تو گاڑی کے اندر محض 15منٹ میں کورونا وائرس کی بہت زیادہ مقدار پھیل جاتی ہے۔

یونیورسٹی آف میسا چوسٹس کے ماہرین کے مطابق کمپیوٹر ماڈلز کے ذریعے کمپیوٹر سمیولیشنز میں معلوم ہوا ہے کہ کار کے شیشے بند ہوں تو صرف 15 منٹ کے اندر کار میں موجود دوسرے تمام افراد کو وائرس لاحق ہونے کا بے حد امکان ہوتا ہے، تاہم ماہرینِ صحت نے ہدایت جاری کی ہے کہ لوگ صرف ایسے مقامات پر جائیں جہاں ہوا کی آمدورفت کا انتظام ہو، کیونکہ بند عمارتوں اور گاڑی میں کورونا وائرس کے جمع ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ایسے میں گاڑی چلاتے وقت کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ورگھیس میٹھئی نے بتایا کہ 'گاڑی میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے وینٹی لیشن، فیس ماسک اور دیگر حفاظتی چیزوں کا استعمال یقینی بنائیں، اور ٹریفک قوانین نافذ کرنے والوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کرنی چاہیے کہ ڈرائیونگ کے دوران گاڑی کے دنوں شیشے کھلے رکھیں'۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US