نواب شاہ اور گرد و نواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ اور گرد و نواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی شدّت 3.5 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے،گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے میدانوں میں جمع ہو گئے۔
واضح رہے کہ زلزلے کا مرکز نواب شاہ سے 72 کلو میٹر دور مشرق کی جانب تھا۔