میری بیوہ ماں اور چچا نے ہم سب بہن بھائیوں کی بہت اچھی پرورش کی اور ۔۔۔۔۔ ایک ہی دن شادی کرنے والی ماں اور بیٹی کی کہانی

image

عام طور پر سننے کو ملتا ہے کہ دونوں بھائیوں کی ایک ہی دن شادی ہوئی یا دو بہنیں ایک ہی دن شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ لیکن ایسا سننے میں پہلی بار آیا ہے کہ ماں اور بیٹی نے ایک ہی دن شادی کرلی۔

بھارت میں ایک 53 سالہ خاتون اور اس کی 27 سالہ بیٹی ایک ہی دن شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انڈیا ٹائمز وپورٹ کے مطابق اس خاتون کا نام بیلی دیوی ہے جس کا شوہر ہریہر 25 سال قبل دنیا سے جاچکا تھا۔ اس کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے تھے جنہیں اس نے اپنے دیور کے ساتھ مل کر پالا پوسا۔ اس کی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کی شادیاں ہو چکی تھیں اور سب سے چھوٹی بیٹی اندو باقی رہ گئی۔

گزشتہ دنوں ان کے شہر گورکھ پور میں اجتماعی شادیوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ان دونوں ماں بیٹیوں کے ہاتھ بھی پیلے ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بیلی دیوی نے اپنی اُسی 55 سالہ دیور جگدیش کے ساتھ شادی کی جس کے ساتھ مل کر اس نے اپنے بچوں کی پرورش کی تھی۔ اندو کی شادی 29 سالہ راہول کے ساتھ ہوئی۔ اپنے ساتھ ہی اپنی ماں کی بھی شادی ہونے پر اندو کا کہنا تھا کہ میری ماں اور چچا نے ہم سب بہن بھائیوں کی بہت اچھی پرورش کی اورہم خوش ہیں کہ اب وہ ایک دوسرے کی دیکھ بھال کریں گے۔

واضح رہے کہ اس اجتماعی شادیوں کی تقریب میں کل 63 لڑکیوں کی شادیاں کروائی گئیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US