سونے کا جھولا ۔۔۔ مکیش امبانی کے پوتے کی پیدائش پر ملنے والے کروڑوں کی مالیت کے مہنگے ترین تحفے جو آپ کو بھی حیران کر دیں گے

image

حال ہی میں بھارت کی نامور کاروباری شخصیت اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے خاندان میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کے بعد وہ دادا بن گئے ہیں۔

مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔

مکیش امبانی کے پوتے کی پیدائش پر ان کے اہلخانہ نے جہاں ڈھیروں خوشیاں منائی تو وہیں گھر کے تمام افراد کی جانب سے بچے کو مہنگے تحائف بھی پیش کیے گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے اپنے پوتے کے جنم دن پر دو لاکھ افراد کو مفت کھانا کھلایا۔

آئیے جانتے ہیں کہ مکیش خاندان کے کس فرد نے کون سا تحفہ ننھے بچے کو دیا۔

1- مکیش امبانی

مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنے پوتے کے جنم دن پر باقاعدہ ایک کمرہ ڈیکوریٹ کروایا، اور کمرے کی اندرونی سجاوٹ کے لئے بیرون ملک سے خصوصی ڈیزائنر بلوایا، جس نے بچے کے مطابق کمرے کی بہت عالیشان انداز میں سجاوٹ کی۔ کمرے کی سجاوٹ کا مجموعی خرچہ لگ بھگ ایک کروڑ تک آیا۔ اس کے علاوہ مکیش امبانی نے بیبی بوائے کو بچوں کا جھولا بھی گفٹ میں دیا ہے جس میں سونا اور چاندی بھی نصب ہے۔

2- نیتا امبانی

جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی بھارت میں اپنی جیولری کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ اپنے پوتے کی پیدائش کی آمد کے سلسلے میں انہوں نے سونے کی چین بطور تحفے میں دی ہے جو خاص طور پر آرڈر پر تیار کروائی گئی ہے۔ سونے کی چین کی قیمت 50 لاکھ (پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔

3- آننت امبانی

آننت امبانی آکاش امبانی کے چھوٹے بھائی اور ان کے ننھے بچے کے چچا ہیں۔ آننت امبانی نے اپنے بھتیجے کو بچوں کی مصنوعات جیسے ٹوکرا، کپڑے، جوتے اور دیگر چیزیں بطور تحفے میں دیں۔

4- عیشا امبانی

عیشا امبانی جوکہ آکاش امبانی کی بہن اور بچے کی پھوپھو ہیں۔ حیرت انگیز طور پر عیشا امبانی نے اپنے بھتیجے کو ہیرے کے کڑے تحفے میں دیے، جس کی قیمت 80 لکھ ( پاکستانی 17 لاکھ روپے) ہے۔ کہا جاسکتا ہے کہ یہ خوش قسمت بچہ دنیا میں آتے ہی لکھ پتی بن گیا۔

5- آنند پیرامل

عیشا امبانی کے شوہر آنند پیرامل جو رشتے میں نئے آنے والے بچے کے پھوپھا ہیں، انہوں نے آکاش امبانی کے بیٹے کو ہیمپر مصنوعات تحفے میں دیں۔

6- آکاش امبانی اور شلوکا مہتا

اس خوشی کے موقع پر آکاش امبانی اور شلوکا مہتا جو خود بچے کے والدین ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ماں باپ بننے کی خوشی میں آکاش امبانی اور نیتا آکاش نے مہنگی ترین رولز روئس گاڑی تحفے میں دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US