کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں واقع بلاول ہاؤس کے سامنے کھڑی گاڑی سے بم برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے سامنے کھڑی گاڑی میں بم نصب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بلاول ہاؤس پہنچ گیا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ون فائیو مدد گار پر دی گئی تھی جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا تھا، پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق چلتی ہوئی گاڑی میں میگنیٹک بم چپکایا گیا تھا، جبکہ اس گاڑی میں غیر ملکی افراد سوار تھے تاہم پولیس نے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے میڈیا کو بتایا کہ بم ڈبل کیبن گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، یہ گاڑی بلاول ہاؤس کے سامنے موجود بینک کے باہر کھڑی تھی، پولیس نے لوگوں کو ہٹا کر 200 میٹر کے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔