نواز شریف بیماری کی حالت میں پیزا کھانے پہنچ گئے، تصاویر پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے

image

علاج کی غرض سے لندن جانے والے نواز شریف شدید بیماری کی حالت میں ریسٹورینٹ پیزا کھانے پہنچ گئے، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف انتہائی تشویشناک حالت میں ملک کی خاطر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک لندن کے مال پہنچ گئے۔

گورنر سندھ نے مزید لکھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں احتساب سے پرہیز بتائی اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت تک پاکستان نہ جانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی پیچھے نہ رہے، ان کی نئی تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی کر ڈالے۔

فیس بک پر گل تاجن نامی صارف لکھتے ہیں کہ صحیح بات ہے پیزے کے بغیر انقلاب ناممکن ہے۔

ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ پلیٹ کیساتھ پیزہ کھایا تاکہ پلیٹ لیٹس پورے ہو سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US