جامعہ کراچی کے گیٹ پر حملہ۔۔۔

image

کراچی میں ایک بار پھر شر پسند عناصر سرگرم، جامعہ کراچی کے گیٹ پر کریکر حملہ، رینجرز اہلکار زخمی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر سے تخریب کاروں کی جانب سے وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جامعہ کراچی کے گیٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر حملہ کیا گیا ہے، جامعہ کراچی کے باہر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا ہے، تاہم زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریکر حملے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کریکر حملے سے متعلق ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع بلاول ہاؤس کے باہر بھی موٹر سائیکل پر سوار ملزمان بینک کے باہر کھڑی چینی ریسٹورنٹ کی گاڑی پر میگنیٹک بم چپکا کر فرار ہو گئے تھے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US