ثانیہ مرزا اور ان کا بیٹا آج کل کیا کر رہے ہیں؟

image

کرکٹر شُعیب ملک اور ان کی ٹینس اسٹار بیگم ثانیہ مرزا کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہیں۔ اور ان کی جانب سے کی جانے والی ہر سرگرمی کی خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہے۔

گذشتہ روز ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ گھر کی صفائی کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔ جس کو ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔ جیسے ہی اسٹوری شیئر کی اس پر مداحوں کیا جانب سے لاکھوں لائکس اور ہزاروں پیار بھرے پیغامات بھی آئے۔

ویڈیو میں اذہان اپنے ویکیوم کلینر کھلونے سے گھر کی صفائی کر رہے ہیں جس پر ثانیہ نے کیپشن لکھا : '' اذہان گھر واپس آ کر صفائی کرنے میں مصروف ہیں'' ۔

انہوں نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اذہان اور ان کی خالہ انعم مرزا بالی ووڈ کے پنجابی گانے پر ڈانس بھی کرتے دکھائی دیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US