نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑی خبر آگئی

image

علاج کی غرض سے لندن جانے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا حکومت اور عوام دونوں کو انتظار ہے، تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف سرجری کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے اور استعفے بھی دیئے جائیں گے ساتھ ہی لانگ مارچ بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا ، یہ تین سال سے میرے خلاف انکوائری کررہے تھے، حالاں کہ میں نے اپنی تمام جائیداد ایف بی آر میں ظاہر کی ہوئی ہے ، اب مجھے منی لانڈرنگ کا نوٹس دیا گیا ہے، کیوںکہ نیب میں اپوزیشن کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں لیکن یہ جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا سینیٹ کے الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس 19 نومبر سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج اور طبی معائنہ جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US