ایف بی آر نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا اور ان کی ٹریول ہسٹری کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں، ایف بی آر زرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حکام کو بھیجوا دی گئی ہیں، جبکہ ان رقوم کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے خلاف کارروائی انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر شروع کی تاہم راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کیلئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔
یاد رہے کہ ایف بی آر میں گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2016 کا آڈٹ بھی تاحال زیر التوا ہے۔