3 سال کا معصوم نابینا بچہ جس نے بنا دیکھے سورہ یٰسین کی تلاوت کردی۔۔۔ ویڈیو وائرل

image

ہنستے کھیلتے بچے تو سب کو پسند ہوتے ہیں اور ان کی شرارتیں بھی سب کو پسند آتی ہیں مگر پشاور سے تعلق رکھنے والا بچہ " گُل خان" ہنستا کھیلتا تو ضرور ہے مگر نابینا ہے۔

گل خان کی عمر ساڑھے 3 سال ہے اور یہ نابینا ہے۔ مگر گذشتہ روز اس کی تلاوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں سُنا جا سکتا ہے کہ یہ بچہ کتنی خوبصورت آواز اور معصومانہ انداز میں '' سورۃ یٰسین '' کی تلاوت کر رہا ہے۔ اس کا یہ انداز سننے والوں کو اس قدر بھایا کہ لوگ تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکے۔

گُل خان کے والد کا کہنا ہے کہ یہ شروع سے ہی ذہین ہے اور اس کو جو سبق پڑھایا جائے یہ سُن کر یاد کر لیتا ہے۔

آپ بھی سُنیں اس کی تلاوت :


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US