سندھ کے تمام دینی مدارس فوری طور پر بند کرنے کا حکم

image

سندھ حکومت نے صوبہ بھر کے تمام دینی مدارس میں فوری تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث صورتحال کو کنٹرول میں لانے کے لئے مدارس کی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت نے دینی مدارس میں فوری تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مدارس بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں مدارس انتظامیہ کو مدارس بند کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر دن بہ دن شدّت اختیار کر رہی ہے جس کے پیشِ نظر ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں، تاہم اب مدارس بند کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US