حکومت نے آن لائن ایجوکیشن اختیار نہ کرنے والے اداروں کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو بڑا ریلیف مل گیا۔ حکومت نے آن لائن ایجوکیشن اختیار نہ کرنے والے اداروں کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت دے دی۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ طلبہ کو اسکولز بلاتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے نجی اسکولز کے حوالے سے تاحال ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کے تعلیمی ادارے کو بند کرنے کے فیصلوں کو سراہا جارہا ہے۔