سردیوں کے موسم کی آمد پر مختلف چیزیں کھانے کا دل کرتا ہے جیسے خشک میوہ جات، گرما گرم سوپ، رسیلے پھل، مچھلی اور دیگر چیزیں۔
اس کے علاوہ ایک اور چیز ہے جس کو لوگ سردیوں میں بہت زیادہ شوق سے کھاتے ہیں اور وہ ہے گاجر کا حلوہ۔ سردیوں کے آتے ہی گرم تاثیر رکھنے والی غذاؤں اور حلووں کا استعمال بڑھ جاتا ہے جن سے غذائیت اور ذائقے سمیت جسم میں حرارت بھی پیدا ہوتی ہے اور سردی کا احساس بھی کم ہوجاتا ہے۔
آج آپ کو گاجر کے حلوے کے 5 انمول فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔
1- جلد کے لئے بھرپور فائدے مند
گاجر بیٹا کیروٹین سے بھرپور سبزی ہے جو کہ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے اور یو وی ریز سردیوں میں زیادہ متحرک ہوتی ہیں، تو گاجر کا حلوہ اس مسئلے سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
2- وٹامن سے بھرپور
گاجر اس حلوے کا بنیادی جزو ہے اور یہ وٹامن اے، وٹامن سی ، وٹامن کے اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ وٹامن اے نظر کو تیز کرتا ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرکے کئی طرح کی انفیکشنز سے بچاتا ہے۔ یہی ایک ایسا فائدہ ہے کہ ہر شخص کو سردیوں میں گاجر کا حلوہ لازمی کھانا چاہیے۔
3- کیلشیم کا حصول
اکثر لوگ گاجر کا حلوہ بناتے وقت اس میں دودھ کو بھی شامل کرتے ہیں اور اس وجہ سے یہ سوغات کیلشیئم سے بھرپور ہوجاتی ہے جبکہ اس میں شامل کئے جانے والے خشک میوہ جات کی بدولت پروٹین اور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی جسم کو حاصل ہوتے ہیں۔ اس حلوے میں شامل دودھ انسولین کے صحت مند سطح کو سپورٹ کرتا ہے جس سے خلیات کے لئے بلڈ گلوکوز کو جذب کرنا آسان ہوتا ہے جبکہ میٹھے کی خواہش کم ہوتی ہے۔