بھارت میں خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کا رشوت لینے کا نیا انداز، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل۔
بھارتی ٹریفک پولیس اہلکار کی انوکھے انداز میں رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، خاتون پولیس اہکار نے ناکے پر دو خاتون موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر روکا۔
موٹر سائیکل سوار خاتون نے ٹریفک پولیس اہلکار خاتون سے بات چیت کی، جس کے بعد خاتون ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سوار کی طرف پشت کر کے کھڑی ہو گئی اور رشوت کے پیسے جیب میں ڈالنے کا اشارہ کیا۔
موٹر سائیکل سوار لڑکی خاتون اہلکار کے پاس گئی اور اُس کی پیچھے کی جیب میں پیسے ڈال دیئے جس کے بعد خاتون پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوار لڑکیوں کو جانے دیا اور خود اس دوران موبائل کی اسکیرین کو دیکھنے میں مصروف ہو گئی۔
کسی نے اس پورے واقع کی ویڈیو عکس بند کر کے سوسل میڈیا پر ڈال دی، ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ 'نہ گوگل پے، نہ فون پے سیدھا جیب پے'۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارف نے لکھا کہ 'خاتون اہلکار نے رشوت کے پیسو کو ہاتھ لگانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ پیسے میری جیب میں رکھ دو، میں رشوت کے پیسوں کو ہاتھ نہیں لگاتی'۔
سوشل میڈیا صارفین نے خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کے رشوت لینے کے نئے انداز پر بھر پور تبصرے کئے۔