جہاز سے متعلق کئی ایسی معلومات ہیں جو ہر کسی کو نہیں پتہ ہوتی کیونکہ یہ بہت خُفیہ رکھی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو یہ بھی پتہ نہیں ہوگا کہ جہاز میں ہتھوڑا بھی ہوتا ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے؟ اگر نہیں معلوم تو جانیں اس کی اصل وجہ ۔
وجہ:
جہاز کے اندر ہتھوڑا موجود ہونے کی وجہ یہ ہے جس جگہ مسافر بیٹھتے ہیں وہاں دو جانب اندر داخل ہونے اور اندر سے باہر جانے کا راستہ ہوتا ہے مگر جس جگہ پائلٹ بیٹھتے ہیں وہاں سے باہر جانے کا صرف ایک دروازہ ہو تا ہے جو کہ مسافروں کے حصے میں جا کر کھلتا ہے ۔
اب اگر ہنگامی صورتحال میں جہاز کو لینڈ کروانا پڑے تو مسافروں کو تو باآسانی نکال لیا جاتا ہے لیکن پائلٹ کے لئے اپنی جان بچانا آسان نہیں ہوتا کیونکہ ایک ہی دروازہ ہوتا ہے باہر نکلنے کا جس کے باہر خود مسافر بھاگ دوڑ کر رہے ہوتے ہیں اسی وجہ سے جہازمیں پائلٹ کی جگہ کے سائیڈ پر ہتھوڑا رکھا جاتا ہے کہ فوری طور پر نکلنے کے لئے پائلٹ اس ہتھوڑے کی مدد سے سامنے کا شیشہ توڑ کر باہر نکل جائے۔
یہی وجہ ہے کہ جب تک ہتھوڑی نہیں رکھی جاتی جہاز نہیں اڑایا جاتا کیونکہ مسافروں سمیت پائلٹ کی جان بھی بہت اہم ہے۔