الریاض: بیت اللہ کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینیئر منیرالجندی انتقال کرگئے۔
العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے چوتھے فرماں روا شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور میں بیت اللہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر منیر الجندی ہفتے کے روز جرمنی میں وفات پاگٸے۔
خانہ کعبہ کا دروازہ ڈیزائن کرنے کے لیے شام سے تعلق رکھنے والے انجینئر منیر الجندی کا انتخاب کیا گیا تھا۔ الجندی شام کے شہر حمص میں پیدا ہوئے تھے۔