دنیا بھر میں مشہور ٹی وی سیریز ''ارطغرل غازی'' کے مرکزی کردار اور اسلامی فتوحات کی تاریخ کے بہادر جنگجو ارطغرل غازی ''کورلس عثمان'' کے سیزن 2 میں وفات پا گئے۔
نئے ٹی وی سریز کورلس عثمان کی آج رات نشر کی جانے والی قسط میں یہ منظر کشی کی گئی ہے کورلس عثمان کے والد بہادر جنگجو ارتغرل غازی کی وفات ہو گئی ہے۔
ٹی وی پر اس قسط کی نشر سے قبل ہی سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے ہو گئے، ارطغرل کے مداحوں نے شہرہ آفاق کردار ارطغرل کو مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ارطغرل غازی کی اس قدر مقبولیت ہوئی ہے کہ یہ اس وقت پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پر ٹاپ ٹرینڈز میں شمار ہو گیا ہے۔
ٹی وی سریز ارطغرل غازی میں یہ کردار ترکی کے خوبرو اداکار انگین آلتان نے نبھایا تھا تاہم کورلس عثمان سریز میں ارطغرل کا کردار تامیر یگیت نبھا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کوئی ارطغرل ڈرامہ سیریز کے مرکزی کردار کا گرویدہ نظر آ رہا ہے تو کوئی اس ڈرامے میں بیان کی گئی اسلامی تاریخ کو سراہ رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'ایک خوبصورت سفر اپنے اختتام کو پہنچا'۔
ظاہر خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ٹی وی کی تاریخ کی سب سے مشہور شخصیت کو خدا حافظ'، یہ صرف ایک کردار تھا لیکن یقین مانیں میرے آنسو نہیں تھم رہے۔