رسوڑے میں کون تھا سے لے کر کنفرم جنتی تک ۔۔۔ 2020 میں سب سے زیادہ وائرل ہونے والے ان مشہور جملوں میں سے آپ کا پسندیدہ جملا کون سا تھا؟

image

اس سال جہاں مختلف پریشانیوں میں لوگ گھرے رہے، وہیں کچھ چٹ پٹے سے ڈائیلاگز نے 2020 کو یادگار بھی بنایا۔ آپ بھی جانیں کہ وہ کون سے ڈائیلاگز ہیں جن کا ذکر جب بھی ہوگا چہروں پر مسکراہٹ آ جائے گی۔

٭ رسوڑے میں کون تھا؟

بھارتی ڈرامہ '' ساتھ نبھانا ساتھیا'' میں ساس کا کردار ادا کرنے والی کوکیلا مودی کا ایک ڈائیلاگ رسوڑے میں کون تھا ؟ سب سے زیادہ بولا جانے والا ڈائیلاگ بن گیا، اس جملے پر ایک پاکستانی ریپر نے گانا بھی بنا ڈالا جس کی وجہ سے اس ڈائیلاگ کی خوب پزیرائی ہوئی۔

٭ میں نہیں بتاؤں گا؟

ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی صاحب 2020 میں ہم سے جُدا ہوگئے مگر ان کے جانے سے قبل ان کا یہ جملا '' میں نہیں بتاؤں گا'' نے خوب شہرت حاصل کی۔

٭ کنفرم جنتی:

دوسرا سب سے زیادہ مشہور ہونے والا ڈائیلاگ دراصل ایک نعت خواں یاسر سہروردی کی ایک نعت '' تو کنفرم جنتی ہے'' ۔ مگر بعد ازاں اس نعت خواں نے مختلف مواقعوں پر یہ جملا '' کنفرم جنتی''، اس سے مماثل '' کنفرم لعنتی'' اتنا بولا کہ یہ وائرل ہوگیا۔

٭ بچوں کا پی ایم:

کورونا وائرس کی وجہ سے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے طویل عرصے تک اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ دیا تو ان کو سب بچوں نے اپنا پی-ایم بنا لیا اور یہ ڈائیلاگ مشہور ہوگیا '' شفقت محمود ہے بچوں کا پی ایم ''۔

٭ دانش کی نمازِ جنازہ:

ڈرامہ سیریل '' میرے پاس تم ہو'' میں ہمایوں سعید یعنی (دانش) کی موت کے حوالے سے بہت میمز بنے ۔ '' دانش کی نمازِ جنازہ'' کہاں ہے، اور'' دانش کی نمازِ جنازہ'' ہوگئی، اور'' دانش کی نمازِ جنازہ'' کس نے پڑھائی؟ وغیرہ کے ڈائیلاگ خوب مشہور ہوئے۔

٭ کرنل کی بیوی:

مانسہرہ میں ایک خاتون نے پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی اور کہا کہ '' میں کرنل کی بیوی ہوں، کرنل کی''، ان کا یہ ڈائیلاگ بھی اتنا مشہور ہوا کہ ہر کسی کی زبان پر چڑھ گیا۔

٭ واؤ گریپ:

پاکستان انٹرنیشل سکول کی پرنسپل سینیٹر سحر کامران نے اسکول کے بچوں سے ایک تقریب میں پوچھا کہ وہ اپنے وطن کے لئے کیا کرنا چاہتے ہیں جس پر بچوں نے اپنے اپنے عزم کا اظہار کیا ، ایک بچے کے جواب میں سحر کامران نے کہہ دیا '' واؤ گریپ ''۔ ان کا یہ ڈائیلاگ بھی خوب مشہور ہوا۔

٭ لمبر-ون سی-ایم:

سندھ کے وزیرِ اعلی مراد علی شاہ کو سب سے پہلے سندھ میں لاک ڈاؤن لگانے پر '' لمبر-ون سی-ایم '' کا خطاب ملا جو کہ پورے پاکستان میں خوب وائرل ہوا۔

٭ میں خُدا کی قسم تیرے خوابوں میں آؤں گا:

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس میں ایک 20 سالہ نوجوان کو ملٹری پولیس(ایم پی) نے کھیلنے کے لئے منع کیا تو اس لڑکے نے کہا: '' اللہ کی قسم میں تیرے خوابوں میں آؤں گا''۔ یہ ڈائیلاگ بھی ہر جگہ سُنائی دیا۔

٭ دیس کا بسکٹ:

گالا بسکٹ کے اشتہار میں اداکارہ مہوش حیات نظر آئیں اور لوگوں نے ان کے اس اشتہار کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا، لیکن یہ ڈائیلاگ وائرل اس وقت ہوا جبکہ میرے دیس کا بسکٹ گالا ایک فرانسیسی بسکٹ نکلا۔ اس پر سوشل میڈیا پر خوب میمز بنائی گئیں۔

٭ واہ واہ واہ!

عامر لیاقت ایک شو ہوسٹ کر رہے تھے جس میں نعت خواں نعت پڑھ رہے تھے اور عامر لیاقت: '' واہ، واہ، واہ ! '' کر رہے تھے۔ اس کے بعد 2020 میں آج بھی یہ واہ واہ واہ! بہت مشہور ہے۔

٭ ٹھیکیدار کی بیٹی:

پاکستان کے معروف ٹھیکیدار '' ملک ریاض'' کی بیٹی کا اداکارہ عظمی سے جھگڑا ہوگیا تھا، جس پر کچھ میمز بنی اور اسی وجہ سے '' ٹھیکیدار کی بیٹی'' ایک مشہور ڈائیلاگ بن گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US