ہمت ہے تو موبائل چھین کر دِکھاؤ، کراچی کے نوجوان نے ڈاکوؤں کو مزہ چکھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں باہمت نوجوان نے ڈاکوؤں سے پستول چھین لی، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شاہد حسین نامی رائیڈر ایک گھر پر پارسل پہنچانے آیا تھا کہ اسی دوران دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اُس کا تعاقب کیا، جیسی شاہد نامی رائیڈر نے بائیک روکی تو دو مسلح فراد سامنے آئے اور پستول تان کر اس سے موبائل کا مطالبہ کیا۔
شاہد نے موبائل دینے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی کوشش کی جس کے بعد انہوں نے دونوں ڈکیتوں کو با آسانی قابو کر کے اُن کا پستول چھین لیا۔
باہمت جوان نے پستول چھین کر ڈاکوؤں کو جانے دیا جبکہ پستول پولیس کے حوالے کر دی، تاہم مزاحمت کے دوران ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا۔
شاہد حسین کا کہنا تھا کہ ’دونوں ڈاکو کم عمر تھے اس لئے آسانی سے قابو کر لیا، وہ اٹھارہ یا بیس سال کے تھے، مستقبل تباہ نہ ہو اس خدشے کے پیشِ نظر انہیں خود بھاگنے کا موقع دیا'۔
یہ تمام واقعہ پاس موجود گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا، اور واقعے کے عینی شاہد نے ویڈیو بھی بنا لی، جس میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر ڈاکو یک پارسل پہنچانے والے رائیڈر کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔