ہوشیار! اب گھر کی ماسیاں بھی لوٹ مار کرنے لگیں، ماسی 14 لاکھ لے کر فرار، واقعہ کراچی کے کس علاقے میں پیش آیا؟

image

گلستان جوہر میں ماسیوں نے گھر سے 14 لاکھ کا سامان لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک نائن میں گھر میں کام کرنے والی 2 ماسیاں گھر کے ساتھ ساتھ تجوری بھی صاف کر گئیں، چند روز قبل ہی کام پر رکھی گئی ماسیاں 14 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

متاثرہ خاندان نے فوری واقعے کی پولیس کو خبر کی، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کر لیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق ماسیاں 6 لاکھ روپے نقد، 8 تولہ طلائی زیورات اور 270 برطانوی پاؤنڈ لے اڑی ہیں ، متاثرہ خاندان نے بتایا کہ دونوں ماسیوں کو ایک ہفتے قبل کام پر رکھا تھا تاہم دونوں نے ہی اپنا شناختی کارڈ ابھی تک نہیں دیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ڈیفنس میں بھی اس قسم کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US