قدرت نے انسان کو بہت خوبصورت انداز میں تخلیق کیا ہے۔ لیکن ہمارے درمیان کچھ ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جن میں رنگ یا پھر ان کے جسم کے اعضاء جیسے ہاتھ پاؤں، گردن ، زبان ایک نارمل دکھائی دینے والے انسانوں سے یکسر مختلف ہوتے ہیں جنہیں دیکھ یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
یہاں ہم آپ کو دنیا کے ایسے انسانوں کی تصاویر دکھائیں گے جن کے جسمانی اعضاء کے سائز دیگر عام انسانوں سے مختلف ہیں، جن میں کچھ ریکارڈ توڑنے والے بھی شامل ہیں اور ان کے نام گینیز ورلڈ بک میں درج بھی ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں ان کی چند تصاویر۔
1- رادھاکانت بیجپائی دنیا کے واحد آدمی ہیں جن کے کانوں کے بال سب سے لمبے ہیں۔ ان کا تعلق بھارت سے ہے۔
2- نِک اسٹوبرل کی زبان کی لمبائی دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی ہی رہ جائیں۔ اس شخص کی زبان کی لمبائی دس اعشاریہ ایک سینٹی میٹر ہے۔
3- دنیا کی سب سے لمبی ناک والا شخص جس کا تعلق ترکی سے ہے۔
4- دنیا کا سب سے چوڑے منہ والا شخص جو اپنے منہ کے اندر بڑا ٹن بھی پھنسا لیتاہ ہے۔ اس شخص کا تعلق فرانسسکو ڈومینگو جوکیم "چیکینہو" سے ہے۔
5- ملیے ان خاتون سے جن کے لمبے ناخن دیکھ کر کسی کے بھی ہوش اڑ جائیں۔ ان خاتون کا نام آیانا ولیمز ہے جو امریکی شہر ہوسٹن ٹیکساس سے تعلق رکھتی ہیں۔