صارفین کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹک ٹاک نے فیصلہ کر لیا، کمپنی کی جانب سے رقوم کی ادائیگی آن لائن طریقے سے کرنے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق نیا بھر میں مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ٹک ٹاک کے سربراہ بائٹ ڈانس نے اعلان کیا ہے کہ اب کمپنی کی جانب سے رقوم کی ادائیگی آن لائن طریقے سے کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ فی الحال یہ سروس صرف ہمارے ملک چین کے صارفین کیلئے ہی میسر ہوگی، اس کے بعد بتدریج اسے دنیا بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔
بائت ڈانس نے بتایا کہ فی الحال ہماری کمپنی نے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کیلئے خود کو ڈوین پے سروس سے منسلک کیا ہوا ہے، اس کے ذریعے صارفین کو والٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
تاہم کمپنی امید کرتی ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے آن لائن رقم کی ادائیگی کے حالیہ اقدام سے ان کو رقوم کی ادائیگی میں آسانی ہوگی اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
بائٹ ڈانس کی جانب سے ایک اور اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں انہوں نے صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹک ٹاکر اچھی ویڈیو بنائے گا اسے اب اُسے اشتہارات میں بھی لیا جائے گا اور اُس کی رقم بھی کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر آن لائن رقم ادائیگی کی سہولت سے صارفین کسی قسم کی بھی اشیا کو خرید سکیں گے، ان کی ادائیگی کیلئے انھیں صرف آرڈر کرنا پڑے گا، ان کے اکاؤنٹ میں موجود رقم خود بخود چیزیں فروخت کرنے والے کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائیں گی۔