ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آٹے کی قیمت بے قابو

image

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جہاں گزشتہ ایک ماہ کے دوران فائن اور ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 13 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن جنید عزیز کے مطابق 15 روز میں گندم کی قیمت دو بار بڑھنے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ڈھائی نمبر آٹا 119 روپے سے بڑھ کر 132 روپے فی کلو جبکہ فائن آٹے کی قیمت 140 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت 106 روپے سے بڑھ کر 118 روپے فی کلو ہو چکی ہے اور ہمارے اندازے کے مطابق حکومت کو گندم امپورٹ کرنے پڑے گی تاہم ملکی ضرورت کے مطابق اتنی ہی گندم امپورٹ کی جائے جتنی ضرورت ہے ورنہ کسان کو نقصان ہوگا۔کراچی میں موسم گرما میں مابانہ 20 سے 22 لاکھ بوری آٹا استعمال ہوتا ہے جبکہ موسم سرما میں یہ استعمال 26 لاکھ تک پہنچ جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US