چٹ پٹے کھانے کا مزہ لینا ہے تو کراچی برنس روڈ ضرور جائیں کیونکہ اب کراچی کہ برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کو نئی زندگی مل گئی ہے، برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ میں شام سے گاڑیوں کا داخلہ بند کر کے فیملیز کے ساتھ کھانے پینے کے لئے آئے شہریوں کے لیے مختص کر دیا جاتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم اسی نے اپنا کیا وعدہ پورا کر دکھایا، ارشاد علی سوڈھر نے شہر قائد کے عوام کے لیے فوڈ اسٹریٹ کو 10 جنوری سے پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کرنے اور وہاں ٹریفک کا داخلہ روکنے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی کے شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اِسے شہر کی رونق کو مزید فروغ دینے کا سبب قرار دیا دے دیا، اب ہر شام سے رات گئے تک برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر عید کا سماں ہوتا ہے اور شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ طرح طرح کے لوازمات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہراہِ لیاقت کو فریسکو چوک سے کورٹ روڈ تک شام 7 بجے کے بعد ٹریفک کیلئے بند اور آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ پر موڑ دیا جاتا ہے جبکہ فریسکو چوک سے فاطمہ جناح وومن کالج تک روڈ صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔