ہم اپنی شادی کی تصویریں بنوانے کے لئے کراچی سے باہر گئے کیونکہ۔۔۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے جوڑے کا شادی کرنے کا منفرد انداز

image

شادی ایسی ہو کہ سب کو یاد رہ جائے، انداز ایسا ہو کہ لوگ تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکیں، خرچہ اتنا ہو کہ جیب پر بھاری نہ ہو اور سب سے بڑھ کر محبت ایسی جو ایک نظر دیکھتے ہی جھلک جائے کچھ یہی خواہشات دل میں لئے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے شادی اس منفرد انداز میں کی کہ دیکھنے والوں کو خوب بھائی۔

کراچی کے حسن خان اور زینب نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو ان دونوں کا یہ ارادہ تھا کہ شادی کسی منفرد انداز میں کی جائے اور اس انداز میں کی جائے کہ سب انجوائے بھی کرسکیں، سب سے زیادہ یہ دونوں میاں بیوی انجوائے کریں۔

آخر اس شادی میں کیا نیا تھا؟

حسن اور زینب نے اسلام آباد میں فیصل مسجد میں نکاح کیا اور اس کے بعد برائیڈل شوٹ شوگران، سوات اور آخر میں وائٹ پیلس زیارت میں کر وایا، کبھی گھوڑے پر بیٹھ کر تو کبھی برف سے بھری وادیوں میں پوز کرکے ، کہیں جھولے پر بیٹھے تو کہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اتنے پراعتماد ہو کر شوٹ کر واتے نظر آ رہے ہیں جیسے کہ واقعی شادی ہال میں بیٹھے ہوئے ہوں۔

دولہے میاں حسن خان کے مطابق: '' شادی کی ایک دن کی تقریب کے لئے 3 سے 4 لاکھ کر خرچہ کریں جس میں لوگ آپس میں انجوائے کرنے کے بجائے گھر والے صرف ایک ہوسٹ بن کر رہ جاتے ہیں، کسی کو کھانے کو پوچھتے ہیں تو کسی کی تواضع اور مجھے ایسی شادی بلکل پسند نہیں کہ میری شادی ایسے ہو''۔

جبکہ دولہن کے مطابق: '' میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میں کسی جگہ گھومنے جاؤں اور میری شادی وہاں ہو، اس لئے ہم دونوں نے سوچا کہ نکاح مسجد میں اور فوٹو شوٹ پاکستان کے سرد علاقوں میں کروائیں گے۔

فوٹوگرافر عادل خان کے مطابق: '' منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ میں شوگران جا کر شوٹ کرنا ایک مشکل ترین کام تھا وہ بھی اکیلے لیکن صحیح ہے سب اچھے سے ہوگیا، دولہا دولہن کی مرضی سے ہوگیا۔''

فوٹوگرافر کے کام کو کمنٹس میں لوگوں نے خوب سراہا کیونکہ یہ واقعی ایک مشکل کام تھا جس کو عادل نے بخوبی سرانجام دیا۔

ان کی چند مزید تصاویریں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US