اس شخص نے 28 کروڑ ڈالرز کچرے میں کیوں پھینک دیے؟ وجہ ایسی جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

کبھی کبھار انسان بنا سوچے سمجھےایسی غلطیاں کر بیٹھتا ہے جس کا وہ ساری زندگی خمیازہ بھگتا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک ایساشخص سامنے آیا ہے جس کو کئی ڈالرز کا نقصان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہری نے 28 کروڑ ڈالرز کے بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو حادثاتی طور پر لینڈ فل سائٹ (کچرے کے ڈھیر) میں پھینک دی، اُس نے حکام سے گمشدہ ہارڈ ڈرائیو ڈھونڈنے کیاجازت طلب کی ہے۔ کروڑوں ڈالر مالیت کی بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو کی تلاش کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

قومی موقر نامے امت کی رپورٹ کے مطابق تاہم حکام ایسا کرنے کے لیے تیار نہیں۔میڈیا پورٹ کے مطابق نیوپورٹ ویلز سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ آئی ٹی انجینئر جیمز ہویلز نے سال 2009 میں کرپٹو کرنسی میں حصہ لیا تھا اور 2013 میں دفتر کی صفائی کی دوران غلطی سے بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو پھینک دی تھی۔

جیمز ہویلز کا کہنا ہے کہ اس کے پاس 7500 بٹ کوائن موجود تھے جو آج کی قیمت کے مطابق 28 کروڑ ڈالرز تک ہوں گے۔جیمز ہویلز کا کہنا ہے کہ اسکے پاس دو ایک جیسی ہارڈ ڈرائیوز تھیں لیکن اس نےغلطی سے اس ہارڈ ڈرائیو کو پھینک دیا۔یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ جب جیمز ہویلز نے یہ شروع کیا تھا تب یہ بالکل بے فائدہ تھی، لیکن پچھلے چند سال کے دوران بٹ کوائن کی قیمت بڑھنے کی شرح میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسے یقین ہے کہ اتنے سالوں کے بعد بھی وہ بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو کو ریکور کرسکتا ہے مگر نیو پورٹ سٹی کونسل نے اب تک اسے کوڑے کے ڈھیر میں ہارڈ ڈرائیو تلاش کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

یہاں تک کہ 35 سالہ جیمز ہویلز نے کرپٹو کرنسی سے ملنے والی رقم کا 25 فیصد حصہ شہر کے لیے عطیہ کرنے کی پیشکش بھی کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔کونسل کی جانب سے آٹھ سال پہلے پھینکے گئے کوڑے کے ڈھیر میں ہارڈ ڈرائیو تلاش کرنے کی بار ہا درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US