جے یو آئی کا اسرائيل نامنظور ملين مارچ، کراچی کی متعدد اہم شاہراہیں ٹریفک کے لئے مکمل بند ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق آج جے یو آئی کا اسرائيل نامنظور ملين مارچ منعقد کیا جا رہا ہے جس کی سربراہی مولانا فضل الحمٰن کریں گے تاہم جمعیت علمائے اسلام کا مرکزی قافلہ سہراب گوٹھ سے مزار قائد پہنچے گا جہاں پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدين قافلے سےخطاب کريں گے۔
تاہم ملین مارچ کے باعث شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہوگا جبکہ اس سلسلے میں ٹريفک پوليس نے متبادل روٹ پلان بھی جاری کر ديا ہے جس کے تحت شہر کی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہوں گی۔
ملین مارچ کی وجہ سے نیو پریڈی اسٹریٹ اور کارساز روڈ بند ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف فلائی اوور بھی بند ہوں گے۔
جیل چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ شارع قائدین کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ سے آنے والا ٹریفک گرومندر ایم اے جناح روڈ پر بھیجا جائے گا، تاہم دوپہر 2 بجے پیپلز چورنگی والا کٹ بھی بند کر دیا جائے گا۔
ٹاور سے آنے والی گاڑیوں کو صدر دواخانہ سے پریڈی چوک اور ایم اے جناح روڈ کی طرف روانیہ کیا جائے گا، بڑی ٹریفک، بس اور مزدہ کوچز کو پریڈی چوک کی طرف موٹر دیا جائے گا جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو پریڈی چوک سے ایم اے جناح روڈ کی طرف روانہ کیا جائے گا۔
ٹریفک پلان کے تحت دوپہر 2 بجے پارکنگ پلازہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر ديا جائے گا اور صدر دواخانہ سے ٹریفک کو ڈائی ورژن دی جائے گئی۔
لیاقت آباد آنے والا ٹریفک چورنگی گھوم کر یونیورسٹی روڈ کی جانب جائے گا۔
اسکے علاوہ کارساز روڈ، ملینیم روڈ اور نیو ٹاون روڈ بند کر دیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا، تاہم آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال جانے کی مشروط اجازت ہوگی۔