آج کے دور میں انگریزی بولنے اورسمجھنے والے شخص کو پڑھا لکھا مانا جاتا ہے، اور اگر کسی کو انگریزی پڑھنی لکھنی ٹھیک سے نہ آتی ہو تو اس کا شمار جاہلوں میں کردیا جاتا ہے خواہ وہ کوئی بڑا بزنس مین یا کسی کمپنی کا مینجر ہی کیوں نہ ہو۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ پڑھے لکھے ہونے کے زعم میں کیفے کی مالک خواتین مشکل انداز اپنا کر کیفے کے مینجر سے انگریزی میں سوالات کرتی رہیں، مینجر کے ٹھیک سے انگلش نہ بولنے پر اسے سخت خفت کا سامنا اٹھانا پڑا۔
کیفے کا مینجر جو اپنی زندگی کے قیمتی نو سال دے چکا ہے لیکن بے چارہ ان خواتین کے طنزیہ فقرے سنتا رہا، ٹھیک سے انگلش نہ بول پانے پر مینجرکوشرمندگی اٹھانی پڑی۔
سوشل میڈیا پر کیفے کی مالک خواتین کیخلاف ٹرینڈ ٹاپ بنا ہوا ہے، صارفین کی جانب سے اُن دونوں خواتین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اور ساتھ میں یہ بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مالک خواتین ہر صورت مینجرسے معافی مانگیں۔