میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب شروع ہونگے؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

image

طلبہ کا انتظار ختم، میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی متوقع تاریخ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ چیئرمینز کمیٹی نے سندھ کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات سے متعلق تجاویز تیار کر لیں ہیں جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں میٹرک اور انٹر بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں لئے جائیں گے تاہم اس فیصلے کی توثیق 23 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں کی جائے گی۔

ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات 20 مئی جبکہ انٹر کے امتحانات 10 جون سے متوقع ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 23 جنوری کو محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس فیصلے کی توثیق اور حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، تاہم انٹر بورڈ چیئرمینز کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز) کے بجائے پرانے فارمیٹ پر ہی امتحانات لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق امتحانات کے نتائج 90 دن میں تیار کیے جائیں گے جبکہ امتحانات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مدد بھی لی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US